بدھ، 3 جنوری، 2024

فتح جنگ شہر کو پتھر کے دور میں پہنادیا گیا جہاں نہ بجلی تھی نہ گیس تھی فتح جنگ شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ ظالمانہ بندش اور گیس کی بندش سے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار اس شدید سرد موسم میں گیس کے نہ ہونے سے عوام کھانا بنانے سے محروم سوکھی لکڑیاں تلاش کرنے لگے اسی طرح محکمہ واپڈا جن کا بابا آدم پہلے ہی نرالا تھا اب بغیر پیشگی اطلاع کے جب دل چاہتا ہے بجلی بند کردیتے ہیں جس سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری اس ظالمانہ غیر اعلانیہ بجلی بندش سے شدید پریشان جب کہ ذمہ داران حضرات لمبی تان کرسوئے ہوئے ہیں اگر یہ ہی حالات برقرار رہے تو کسی بھی وقت عوامی احتجاج ہوسکتا ہے اور روڈ بند شٹر ڈاون دفاتر کا گھیراو جیسے اقدام سامنے آسکتے ہیں اس لیے اس جانب توجہ دیتے ہوئے بجلی گیس کی بندش کو ختم کیا جائے۔