جمعہ، 29 دسمبر، 2023

🚨 توجہ فرمائیں! 🚨 یکم جنوری 2024 سے، صرف ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ اپنے CNIC، گاڑی اور دستاویزات کے ساتھ قریبی M-Tag سنٹر پر جائیں اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کے لیے آج ہی رجسٹر ہوں۔جو ڈرائیور حضرات ایم ٹیگ بارے علم نہیں رکھتے انکے علم میں اضافے کیلئے ایم ٹیگ کی تفصیل یہ ہے کہ ایم ٹیگ ایک RFID ریڈیو فریکوئینسی آئیڈینٹیفیکیشن ٹیگ ہے جو کہ گاڑی کی شناخت کرتا ہے۔ ایم ٹیگ سسٹم موبائل ایپ کے ذریعے ٹول ٹیکس کی ادائیگی کو شفاف اور تیز تر بنانے کے علاوہ موٹروے پر ایکسپریس لین کے ذریعے بلا تردد ٹول پلازہ کراس کرنے کے لئے لگایا گیا جدید سسٹم ہے جسے گاڑی کی سکرین پر چسپاں کر کے آپ بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں